ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس ۔یوکرین جنگ معاملہ : یوکرین میں پھنسے 250 طلبا کی رومانیہ کے راستہ دہلی آمد

روس ۔یوکرین جنگ معاملہ : یوکرین میں پھنسے 250 طلبا کی رومانیہ کے راستہ دہلی آمد

Sun, 27 Feb 2022 10:56:21    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)   روس اور یوکرین کے درمیان چھڑی جنگ میں  ہندوستان کے تقریباً 15 ہزار طلبا یوکرین  میں پھنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ہندوستانی شہری بھی یوکرین میں موجود ہیں اور ہندوستان  آنے کیلئے  ایٹری چوٹی  کا زور لگا رہے  ہیں۔  جس کے پیش نظر حکومت ہند نے  ہندوستانیوں  کے انخلا کے لئے ’آپریشن گنگا‘ شروع کردیا ہے۔ جس کے تحت ایئر انڈیا کی پہلی انخلا پرواز  219 ہندوستانیوں کو لے کر ممبئی میں اتری تھی۔ جبکہ آج علی الصبح 3 بجے ایئر انڈیا کی ایک اور خصوصی پرواز 250 ہندوستانی طلبا کو لے کر دہلی کے ایئر پورٹ پر اتر گئی۔ ان تمام طلبا کو پہلے یوکرین سے رومانیہ لے جایا گیا تھا اور رومانیہ سے خصوصی پرواز  کے ذریعہ  دہلی   پہنچ چکے ہیں۔ 

طلبا کے اہل خانہ کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ ان کے بچے دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں  انہوں نے راحت کی سانس لی۔ جنگ زدہ یوکرین سے آنے والے لوگوں کا یہ تیسرا دستہ ہے اور اگلے چند دنوں میں کئی اور پروازوں کے ہندوستان پہنچنے کی امید ہے۔ ہوائی اڈے کے باہر طلبا کے لیے مختلف ریاستوں کی ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔


Share: